پولیس کاگجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ

Published on May 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

گجرات (یو این پی)گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس اہلکاروں نے گھر کے اندر داخل ہوکر تمام کمروں کی تلاشی کی۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور ملازمین سے چوہدری پرویز الہٰی کا پوچھتے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے کنجاہ ہاؤس سے حراست میں لیے گئے 3 ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا۔گجرات میں پولیس نے چوہدری وجاہت حسین کی رہائشگاہ نت ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا اور کمروں کی تلاشی لی۔اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا، پولیس کے پاس سرچ وارنٹ بھی نہیں ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس کی نفری چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کنجا اور نت ہاؤس پر چھاپا مارا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین نے گھر کے دروازے کھولے پھر بھی پولیس اہلکار گھروں کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور تمام کمروں کی تلاشی لی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہوئی، پولیس کے چھاپے انتقامی کارروائی ہے۔پولیس کارروائی کے بعد اینٹی کرپشن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھاپے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog