ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان

Published on July 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں مئی کے مقابلہ میں جون میں عمومی کمی کا رحجان ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جون میں 5 کلو خوردنی تیل کی اوسط قیمت 3199.16 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 3.05 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں 5 کلو خوردنی تیل کی اوسط قیمت3299.89 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح جون میں ملک میں ڈھائی کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1513.74 روپے ریکارڈکی گئی جومئی کے مقابلہ میں 2.16 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1547.12 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ جون میں ملک میں ایک کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 582.58 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 3.30 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں ایک کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 602.45 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مئی میں سرسوں کے تیل کی فی لیٹر اوسط قیمت 544.05 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے 568.78 روپے کے مقابلہ میں 4.35 فیصدکم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy