دھمکیوں کے سائے میں پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی‘ خواجہ سعد رفیق

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

11111111111111111
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے سائے میں پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام شہروں کو بند کرنے کے عمران خان کی کال کو مسترد کر دیں گے اور ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں اور معمول کی زندگی چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک شائستہ اور بدتمیر شخص سے نمٹنے کی حکمت عملی مختلف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں‘ پی ٹی آئی کے رہنما نے پہلے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جنہوں نے اب سقوط ڈھاکہ کے دن کے موقع پر پاکستان کو بند کرنے کا اعلان کیا جو افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ اضافی بیلٹ پیپرز شایع کرنے کے اپنے الزامات کا ثبوت الیکشن ٹربیونل کے سامنے کیوں نہیں پیش کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور جلد بازی میں فیصلے نہ کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog