چودہ مئی کو الیکشن ہونگے یا نہیں پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں 11روز باقی رہ گئے

Published on May 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد 14مئی کو الیکشن ہونگے یا نہیں پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں 11روز باقی رہ گئے مگر امیدواروں کی طرف سے انتخابی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں فیصل آباد ضلع کی 21صوبائی نشستوں پر 10سیاسی و مذہبی جماعتیں میدان، ن لیگ کا الیکشن سے بائیکاٹ اور ق لیگ کو ایک بھی امیدوار نہ مل سکے، آزاد امیدواران کی بڑی تعداد جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان مرکزی مسلم لیگ دوسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر اور سیاسی سرگرمیوں کے محوو مرکز فیصل آباد میں انتخابی مہم بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔14مئی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 671امیدواروں نے 21 حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان میں سے 556امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے۔اگر دیکھا جائے تو 14مئی کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے امیدوار الیکشن کے لئے پرجوش ہیں ن لیگ نے تو الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھی وہ بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے فیصل آباد ضلع کے 21حلقوں میں امیدوار موجود ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی 21میں سے 16حلقوں اور جماعت اسلامی 21میں سے 13حلقوں میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ پاکستان سنی تحریک کے امیدواروں نے بھی 7حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور وہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ حلقوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو پی پی 97میں 18امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پی ٹی آئی‘ پیپلز پارٹی‘ عوامی تحریک‘ اسلامی تحریک پاکستان‘ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔باقی 13آزاد امیدوار بھی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ پی پی 98میں پاکستان تحریک انصاف‘ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے علاوہ 24آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی 99میں مرکزی مسلم لیگ‘ جماعت اسلامی‘ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی‘ پاکستان پیپلز پارٹی‘ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ 37امیدوار موجود ہیں۔ پی پی 100میں 34امیدواروں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف‘ مرکزی مسلم لیگ‘ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔پی پی 101میں تحریک انصاف‘ مرکزی مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ 18آزاد امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ پی پی 102میں 26آزاد امیدواروں کے ساتھ پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف اور مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes