پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شیرازی برادران سے بیک ڈرو رابطہ

Published on February 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شیرازی برادران سے خفیہ رابطے، تفصیلات کے مطابق آنے والے مارچ کے مہینے میں سینٹ کے انتخابات کے لیے شیرازی برادران کے ووٹ کی اہمیت اختیار کر گئے، باخبرذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نواز لیگ میں شامل ٹھٹھہ کی سیاسی طاقت کے حامل شیرازی برادران سے خفیہ رابطہ کرکے انکے اسیمبلی کے چار ووٹ حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے،سندھ میں پیپلز پارٹی کو ڈیل کرنے والی اہم شخصیت نے شیرازی برادران ایم پی اے اعجاز علی شاہ شیرازی اور سابق ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی سے بات چیت شروع کردی ہے جس میں سینٹ کی الیکشن میں حمایت کے لیے شیرازی برادران کے چار ووٹ پیپلز پارٹی کو دینے کی صورت میں سندھ حکومت میں شامل کرنے سمیت آنے والے عام انتخابات میں پارٹی ٹکیٹ دینے اور دوسری مراعات اور سندھ حکومت کی جانب سے انکے رکے ہوئے فنڈ ہنگامی طور پر جاری کرنے کی آفر کردی گئی ہے ، جبکے دوسری جانب شیرازی برادران نے ایک سینیٹ کی سیٹ اور عام انتخابات میں ٹھٹھہ اور سجاول سے تین ٹکیٹیں دینے اور دیگر معاملات اہم شخصیت کے آگے رکھیں ہیں ،جبکے بات چیت کے دوسرے دور میں حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
سیلانی دسترخواں کے بعد میٹھے پانی کی فراہمی 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ایس ایس پی حاجی حسیب افضل بیگ کی کاوشوں سے مکلی کے رہائشیوں کے لیے پہلی بار سیلانی دسترخواں کے بعد میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹ لگایا گیا، جس کا افتتاح ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ ،ڈی سی ٹھٹھہ مرزا ناصر بیگ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست بشیر عارف لاکھانی نے کیا ،اس موقعے پر افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ ،ڈی سی ٹھٹھہ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست نے کہا کے مکلی کے رہائشی خوش نصیب ہیں جن کو آر او پلانٹ دیا گیا ، انہوں نے کہا کے پلانٹ میں سے روزانہ پانچ ہزار گیلن صاف پانی نیسلے کی طرح کا فراہم کیا جائیگا،جسکا انتظام سیلانی خود سنبالے گی،انہوں نے مزید کہا کے مکلی سول اسپتال میں قائیم سیلانی دستر خواں سے روزانہ دو وقت کا کھانا آٹھ سے نو سو افراد کو مفت فراہم کیا جاتا ہے ،اور بہت جلد سیلانی دستر خواں اور آر او پلانٹ ٹھٹھہ سمیت حیدرآباد اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی لگائے جائینگے، اس موقعے پر حاجی بشیر لاکھانی نے کہا کے ہماری انسانی خدمت کا مقصد غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا ہے ۔
بیوپاری کی سیلز والی گاڑی سے ڈاکوں کی لوٹ مار
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے بیوپاری کی سیلز والی گاڑی سے ڈاکوں کی لوٹ مار ، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے مشہور ہول سیل کے بیوپاری ڈاکٹر کامران قریشی کی سیل کی گاڑی مزدا پک اپ کیٹی بندر سے ٹھٹھہ آتے ہوئے بگھان کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی روک کر تین ملازم جس میں سیلز مین عرفان علی ، ڈرائیور محمود اور مزدور شبیر کو یرغمال بناکرشدید تشدد کا نشانہ بناکر دو لاکھ روپے نقداور دو موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے،جس کی اطلاح قریبی بگھان تھانے پر درج کرائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes