پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے سلسلے میں آگاہی واک اور سیمینارکا انعقاد

Published on May 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

بلند و بالا عمارات میں فائر سیفٹی اور بلڈنگز کوڈز کو یقینی بنانے میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا ساتھ دیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز )سیکرٹری / بانی ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امیتاز) کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر چیمبر آف کامرس اور مارکیٹنگ کمیٹوں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے افراد اور ریسکیورز کے ساتھ مل کرکمیونٹی سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے آگ لگنے کے واقعات اور ان میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور ان واقعات پرریسکیوٹیموں کی جانب سے ریسپانس کرتے وقت درپیش آنے والی مشکلات کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے فائر فائٹرز کی عظیم قربانیوں کا یاد کرنا ہے جو انہوں نے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دیں۔فائر فائٹرز ہمارے وہ ہیروز ہیں جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بڑی آگ اور مشکل ترین حالات میں بھی آگ پر قابو پانے کیلئے مصروفِ عمل ہوتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہے کہ ہمارے اردگرد جو بھی بلندوبالا عمارات تعمیر ہو رہی ہیں یا ہو چکی ہیں ان میں ہم فائر سیفٹی اور بلڈنگز کوڈز کو یقینی بنانے میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے محفوظ تعمیرات اور معاشرہ کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سیمینار میں شرکاء نے بھی اس دن کے حوالے سے فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محفوظ تعمیرات اور معاشرہ میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔ اس موقع پر جان قربان کرنے والے فائر فائٹرز کیلئے خیراور درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سیمینار کے اختتام پرکمیونٹی سنٹرل اسٹیشن سے آگاہی واک کا بھی اہمتام کیا گیا جو کہ جہاز چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes