پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان اور ویسٹرن ایگری پراکٹس کے اشتراک سے اوکاڑہ میں نیشنل پوٹیٹو سیمینار

Published on May 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

کسانوں ڈیلرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) پوٹیٹو گرورز کوآپریٹیو سوسائٹی اور ویسٹرن ایگری پراکٹس پاکستان کے اشتراک سےنیشنل پوٹیٹو سیمینار مقامی مارکی میں منعقد ہوا نیدر لینڈ سے آئے ہوئے جیپ بروندجک مہمان اعزاز کو چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا حافظ خرم مقصود نے تلاوت کی چودھری قدیر احمد نے ویسٹرن کمپنی کا تعارف شرکاء کو کرایا اور مہمان اعزاز کا آنے کا مقصد بتایا۔ چودھری ریاست علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں بنیادی طور پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہوں علاقہ کے کسانوں کو بیج آلو کے مسائل تھے ان کے مطالبہ پر بیج آلو اور زرعی مشینری کی درآمد شروع کی انہوں نے کہا ہم ہمیشہ کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ رہے ہیں انہوں نے آلو کی ویلیو ایڈیشن پر زور دیا چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نائب صدر پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان نے مہمان اعزاز کو پاکستان، پنجاب، پوٹیٹو کور ایریا، سٹی آف پوٹیٹو پوٹیٹو ایکسپورٹ ھب اوکاڑا میں آنے پر خوش آمدید کہا اور بتایا سوسائٹی 1979سے آلو کے کاشتکاروں کے لئے کام کر رہی ہےسوسائٹی نے آلو کی کاشت مارکیٹنگ پراسیسنگ ایکسپورٹ کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا سوسائٹی کی کوششوں کی وجہ سے وطن عزیز کوزر مبادلہ مل رہا ہے انہوں نے کہا آلو ایک حادثاتی فصل جو قحط کے دنوں میں پیرو کی پہاڑیوں سے دریافت ہوا 1744 میں روس کے بادشاہ نے آلو کھاؤ مہم چلائی 1755 میں فرانس کی ملکہ لوئس نے آلو اگاؤ مہم کا آغاز آلو کے پانچ پتیوں والا پھول اپنی فراک پر لگا کر کیا1763 میں پرمینتر نے آلو کھاؤ مہم چلائی1953 میں اوفن برگ میں فرانسس ڈریک کا مجسمہ لگایا گیا جس کے ایک ہاتھ میں تلوار اور دوسرے ہاتھ میں آلو کا پودا ہے انہوں نے مزید کہا اس وقت ہسپانیہ نے نیدرلینڈ جرمن آلو ایکسپورٹ کئے اور زرمبادلہ کمایا آلو کی کاشت کامیاب ہوئی لوگوں کے پیٹ بھرے اور جیب بھری تو امن وامان قائم ہوا یورپ میں امن و امان قائم رکھنے میں آلو کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا آلو تین گروپوں ویکسی ،سٹارچ ،پوٹیٹو فار آل ہے ڈاکٹر اعجاز الحسن قطبی ڈائریکٹر پوٹیٹو نے کہا چودھری محمد مقصود احمد جٹ آلو پر اتھارٹی ہیں عبور حاصل ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پرنسپل ڈاکٹر طارق عزیز کو تجویز پیش کی کہ چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب کو آلو پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے اعزازی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی جائے چوہدری اعجاز احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا اوکاڑا آلو کا علاقہ ہے اچھے کاشتکار ہیں کاٹن پر حکومت کی پالیسی بتائی کہ بیج کھاد پر سب سڈی ہے اور پوزیشن لینے والے کاشتکار کو لاکھوں انعامات دئیے جائیں گے میاں محمد منیر صدر سیڈ ایسوسی ایشن نے کہا ہالینڈ کے بیج انتہائی اچھے ہیں میں خود بھی کئی مرتبہ ہالینڈ گیا ہوں مہمان اعزاز جناب جیپ بروند جک نے سیمینار میں کاشتکاروں اور سٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری کمپنی کی نو ورائیٹیز بیج آلو ہیں ایک ورائٹی تیار کرنے میں کثیر سرمایہ اور گیارہ سال لگتے ہیں انہوں نے تمام ورائٹیز کے بارے مکمل معلومات دیں مزید کہا ہماری تین ورائٹیز فنگر چپس کے لئے ہیں زینا فیڈ کیمل میلانٹو سانتانا لیوناٹا ان کی کمپنی میں شامل ہیں انہوں نے کہا ہماری کمپنی کی پالیسی اور میری خواہش ہے مقامی بیج آلو کمپنیاں پاکستان میں یہ بیج تیار کریں تا کہ کاشت کاروں کو سستا اور بر وقت معیاری بیج مل سکے ڈاکٹر ساجد نواز ،اسلم پراچہ نے سوال جواب میں بھر پور حصہ لیا چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے اس تجویز کو سراہا۔ کمپنی کی جانب سے مہمان خصوصی نے میاں محمد صدیق صدر ، چودھری محمد مقصود احمد جٹ ڈاکٹر طارق عزیز پرنسپل زرعی یونیورسٹی اوکاڑا کیمپس،ڈاکٹر اعجاز الحسن ،میاں محمد منیر ،چوہدری نعیم دیگرز کو شیلڈز پیش کیں سیمینار میں الہ آباد کے معروف کاشتکار عارف مولاپوری آلو کے ریسرچرز رانا آفتاب چوہدری مدثر نوجوان بریڈرز ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب سلیم میکن ،ملک محمد اشرف چنا پاکپتن سے راؤ تصور علی خاں میاں مسعود اکبر سکھیرا سردار اللہ دتہ ڈوگر میاں طارق ریاض چوہدری ظفر اقبال کمانڈر 1122 چوہدری محمد حفیظ سائل سائنٹسٹ۔ انجینئر ظفر اقبال فرخ مقصود ایڈوکیٹ علی ذیشان بل چوہدری محمد اصغر آرائیں عمیر مقصود ایڈوکیٹ رائے اکبر علی ندیم احمد چوہدری وحید رانا سہیل ،میاں خالد عتیق میاں عنائت ،میاں اسامہ خالد خورشید جیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام جیلانی ای اے ڈی اے کے علاوہ پاکپتن عارف والہ ساہیوال دیپالپور قصور کے کاشتکاروں سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا چودھری محمد اکمل نوید جٹ مینحر سوسائٹی اور ٹیم کو اچھے انتظامات پر شاباش دی شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题