پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا ،مفتی محمد حیات القادری

Published on March 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

2
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو آپریشن ردّ الفساد کی زد میں لایا جائے
گستاخ بلاگرز کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ان قوتوں کا سراغ لگایا جائے
کوئٹہ (یو این پی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہ ہم نظام مصطفی کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ناموس رسالت کی پاسبانی کا فریضہ ایمان کا حصہ ہے دو قومی نظریہ استحکام پاکستان کی بنیاد ہے پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دہشتگردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا پاکستانیت کا شعور عام کرنے کی ضرورت ہے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو آپریشن ردّ الفساد کی زد میں لایا جائے گستاخ بلاگرز کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ان قوتوں کا سراغ لگایا جائے جو ان گستاخ بلاگرز کے پیچھے ہیں مسلم ممالک انسداد توہین رسالت کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گستاخانہ کلچر کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی ہو نی چاہیئے حکومت نے ابھی تک کسی بھی گستاخ بلاگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ قومی اتحاد ویکجہتی ہی پاکستان دشمن سازشوں کا واحد علاج ہے استعماری طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ عشقِ رسول سے خائف ہیں نظام مصطفی کی حامی قوتیں متحد ہو جائیں خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے خطبہ حجتہ الوداع انسانی حقوق کا پہلا چارٹر ہے گستاخ بلاگرز کو انٹرپول کے ذریعے ملک میں واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题