پانی دا بلبلہ‘ کے گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ انتقال کر گئے

Published on May 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

لاہور(یواین پی)’زندگی پانی دا بلبلہ‘ گیت سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔یعقوب عاطف بلبلہ طویل عرصے سے علیل تھے، اُنہیں دو برس قبل فالج ہوا تھا جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے سبب وہ زیرِ علاج تھے۔یعقوب عاطف بلبلہ نے 70 کی دہائی میں پہلی بار ’زندگی پانی دا بلبلہ‘ گا کر راتوں رات شہرت حاصل کی، وہ 25 سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔واضح رہے کہ یعقوب عاطف بلبلہ کی نماز جنازہ و تدفین گڑھی شاہو کے قبرستان میں کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes