سعودی عرب نے امریکہ کو اتنے پیسے دے دیے کہ منہ بند کردیا

Published on October 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

 

واشنگٹن(یواین پی) چند دن سے امریکا سعودی عرب کے خلاف بہت سخت بیانات دے رہا تھا۔ ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قتل، اور سعودی عرب پر اس قتل کے الزام نے امریکی صدر کو موقع فراہم کر دیا تھا اور وہ سعودی عرب کو سزا دینے کی دھمکیاں کھل کر دینے لگے تھے، مگر اب اچانک اُن کا رویہ کچھ بدل سا گیا ہے اور اُن کے لہجے میں سعودی عرب کے لئے وہ تلخی نہیں رہی۔ اس اچانک تبدیلی کی وجہ کیا ہو سکتی ہے سعودی عرب نے شام میں داعش سے آزاد کروائے گئے علاقوں کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں کی گئی امریکی کاوشوں کے بدلے رواں سال کے موسم گرما میں 10 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔ یہ رقم اب امریکہ کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکی ہے، اور یہ اسی دن پہنچی جس دن امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا جہاز سعودی دارالحکومت میں اترا۔ اگرچہ بظاہر وہ ترکی میں لاپتہ ہونے اور مبینہ طور پر قتل کردئیے جانے والے سعودی صحافی کے معاملے پر بات کرنے آئے تھے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے ملنے والی بھاری رقم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے، جنہیں اس بات کا بہت شکوہ رہتا ہے کہ امریکہ جن ممالک کے تحفظ کے لئے دن رات کوشش کررہا ہے وہ بہت کم پیسے دیتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس وقت امریکہ کو ادائیگی کی گئی ہے۔ دراصل امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ سعودی عرب نے صحافی عدنان خاشقجی کو قتل کیا ہے تو اس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے، لیکن انہوں نے پیر کے روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بات کی تو اس کے بعد اُن کا موقف کچھ بدلا ہوا نظر آیا۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ عدنان خاشقجی کے قتل میں بدمعاش قاتل بھی ملوث ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے وزیر خارجہ کو سعودی عرب روانہ کردیا۔ اُدھر امریکی وزیر خارجہ کا جہاز سعودی دارالحکومت میں اتر ، اور اِدھر 10 کروڑ ڈالر امریکہ کے خزانے میں پہنچ گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy