ٹھٹہ ،10مئی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی

Published on May 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے پریس کلب مکلی میں 10 مئی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا ہروگرام رکہا گیا ان دوران ملک کی سلامتی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے دعا کی گئی اور ننگر نیاز کیا گیا تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر شھمیر حسین شاہ، جنرل سیکریٹری شاہ زیب شیخ، ڈپٹی انفارمیشن سجاد حسین بروہی، حیدرآباد ڈویژنل جوائنٹ سیکریٹری ذاھب حسین شاہ، پی ٹی آئی رہنما امجد حسین شاہ، مراد ساٹی، گل جاوید درس، وقار میمن، راحیل ھالو، گلزارخشک، ایڈوکیٹ سلمان شاھ، ایاز شاھ بخاری اور دیگر کارکنون نے شرکت کئ پی ٹی اے کے سربراہ عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کرے گی، تاہم ملک میں مہنگائی کے باعث غریب عوام پریشان ہیں۔ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، عمران خان کے خلاف درج مقدمہ بند کیا جائے اور انہیں عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme