آئٹم سانگ میرے بس کی بات نہیں، سجل علی

Published on August 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

111
ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے
لاہور: معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ جب اپنے ملک میں بہترین کام کرتے ہوئے عزت، شہرت اور اہم مقام  مل سکتا ہے توپھر بالی وڈ کیوں جاؤں ؟۔  پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مجھے بھی جب کوئی اچھا کردار آفرہوگا تو ضرور کام کرونگی، لیکن فلموں میں آئٹم سانگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب کردارنبھانے پر ناظرین کا پیار اکثر آؤٹ ڈور شوٹنگزپرملتا رہتا ہے۔کوئی اپنی فیملی کے ساتھ تصویربنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔  ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوںکا پیارہی ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار سجل علی نے گزشتہ روز’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلم  کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں ۔ مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔ سینما گھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں ، جو اچھی بات ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy