جی ایچ کیو گیٹ پرحملے کا اہم ملزم گرفتار

Published on May 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) جی ایچ کیو گیٹ پرحملے کا اہم ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ وائرل ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا ملزم ضلعی ادارے کا ملازم نکلا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ میں گرفتاری پر جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان کے بلوے ،جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو گیٹ حملے کا اہم ملزم دھر لیا، ملزم ادریس کو سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا،جبکہ گرفتارملزم ضلعی سرکاری ادارے کا ملازم نکلا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes