عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک قومی اسمبلی میں پیش

Published on September 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپیکراسدقیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک پیش کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپیکراسدقیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا بھی پیش ہوئے ۔اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تحریک وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے پیش کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے انتخابات کے بعدپارلیمانی کمیشن کامطالبہ کیا، ہم کسی چیزکوپوشیدہ نہیں رکھناچاہتے،شفاف انتخابات جمہوریت کی ضرورت ہیں اور پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کیلئے بااختیارہوگی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پیش کیا جائے گااورنئے مجوزہ منی بجٹ میں 500 سے 750 درآمدی اشیا پر ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی بڑھائے جانے کاامکان ہے، مختلف اشیا پر کسٹم ڈیوٹی 2 سے 3 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سگریٹ اور پر تعیش اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes