مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Published on June 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

666
اسلام آباد(یو این پی)عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے مئی کے مہینے کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے مطابق فرنس آئل ریکارڈ سستا ہونے کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت کم ہو گئی ہے۔ مئی میں 9 ارب 78 کروڑ 11 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ مئی میں بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ لاگت 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔ مئی میں بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 34 ارب 23 کروڑ روپے رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog