سوتی دھاگا کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر37 فیصدکی کمی ریکارڈ

Published on May 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک سے سوتی دھاگا کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر37 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے لیکراپریل 2023 تک کی مدت میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو637 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو1.005 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اپریل 2023 میں سوتی دھاگا کی برآمدات کاحجم 64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 35 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اپریل میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں سوتی دھاگا کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ہوئی ہے، مارچ میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو68 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواپریل میں کم ہوکر64 ملین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes