ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام

Published on May 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1097 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.88 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹل قیمت 1087 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی بوری ریٹل قیمت 1167 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1167 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1086، راولپنڈی 1079، گوجرانوالہ 1120، سیالکوٹ 1120، لاہور 1145، فیصل آباد 1090، سرگودھا 1087، ملتان 1103، بہاولپور 1130، پشاور 1053 اور بنوں میں 1050 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدر آباد 1150، سکھر 1170، لاڑکانہ 1170، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog