پنجاب کا کلچر اس خطہ کی تہذیبی ترقی کا آئینہ دار ہے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عامر عقیق

Published on March 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 577)      No Comments

 اوکاڑہ(یواین پی)پنجاب بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے پنجاب کی روایتی پگڑی پہنی اور اپنے دفتر میں سرکاری امور سر انجام دئیے اس موقع پر ضلع کے تمام محکموں کے افسران اور اہلکاران نے بھی شلوار قمیض زیب تن کی اور روایتی پگڑیاں پہنیں ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ پنجاب کا کلچر اس خطہ کی تہذیبی ترقی کا آئینہ دار ہے پنجاب جو کہ محبت کی سر زمین اور اخوت کا گہوارہ ہے اس میں بسنے والے لوگ شاندار روایات کے حامل ہیں اور انہوں نے پنجاب کے خوبصورت کلچر کو احسن انداز میں زندہ رکھا ہے پنجاب حکومت نے 14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کلچر ڈے کا انعقاد کر کے پنجاب کے قابل فخر سپوت ہونے کا ثبوت دیا ہے پنجاب کلچر ڈے ہماری تہذیبی ترقی کے لئے ایک نئے دورآغاز ثابت ہو گا پنجاب صوفیا ءکی سر زمین اور محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے پنجاب کلچر ڈے اس خطہ کی زبان،اس کے ادب و ثقافت اور اس کے ہمہ جہت خوبصورت کلچر کو پوری دنیا کے سامنے لانے کے لئے ایک بنیاد فراہم کرے گا پنجاب کلچر ڈے پنجاب کی تہذیب و ثقافت جو صدیوں کی مٹھاس اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اس کے اظہار کا ذریعہ ثابت ہو گی آج کا پنجاب قدیم روایات اور جدید زندگی کے ملاپ سے ایک خوبصورت کلچر کو پروان چڑھا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے علاقائی ثقافت کے فروغ ،علاقائی لباس ،مصنوعات ،دستکاریوں ،لوک موسیقی ،علاقائی رقص،روایتی کھیلوں ،مقامی پکوان،مٹھائیوں ،مقامی صنعتوں سمیت معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے بھی ایک کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ کلچر ایک دن کی تصویر نہیں یہ صدیوں کے تہذیبی سفر کا خلاصہ ہے ہمارے خطہ کی ثقافت ہماری زندگی کے مختلف رنگوں کی عکاس ہے ہمارا کلچر انسانی ذات اور معاشرتی رنگوں کا حسین امتیاز ہے جو ہمیں پوری دنیا میں الگ پہچان دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题