انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال فیصل آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس

Published on June 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال فیصل آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی کو اس معاملے کی فوری انکوائری و تحقیقات کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر صحت کی ہدایات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال فیصل آباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے فوری طور پر رپورٹ شدہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو متعلقہ ہسپتال سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔ تحقیقات کا مقصد واقعہ سے متعلق حقائق کا پتہ لگانا، اس میں ملوث غفلت کی حد کا جائزہ لینا اور قانون اور ضابطوں کے مطابق مناسب کارروائی کرنا ہے۔قائم مقام رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی نے صورتحال کی سنگینی پر زور دیتے ہوئے انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال فیصل آباد کو خط لکھا اور 72 گھنٹے میں متعلقہ ہسپتال میں مثانے کی بیماری میں مبتلا مریض کے ساتھ ساتھ اس کے گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے دوسرے مریض کی غلط سرجری کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرے۔پی ایم ڈی سی تمام دستیاب شواہد اور ملوث فریقین کی گواہی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ادارے کو اس واقعہ پر گہری تشویش ہے اور وہ مریضوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ادارہ یقین دلاتا ہے کہ نتائج کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی، جس کا مقصد مریضوں کی فلاح و بہبود اور طبی میدان میں پیشہ ورانہ مہارت اور جوابدہی کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy