عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی

Published on December 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد قومی سلامتی اور ملکی یکجہتی کی دعا اور 101 گولوں کی سلامی سے کیا گیا۔یوم ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر آج علی الصباح بھی پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپیںداغی گئیں۔پاک فوج نے لاہور کے محفوظ شہید گیریژن اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں توپوں کی سلامی دی ۔پاک فوج کی جانب سے اہم مواقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes