بجلی چوروں کیخلاف کارروائی میری اولین ترجیح ہے، تیمور عالم

Published on June 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

صارفین کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن مانگامنڈی
لاہور (یو این پی) بجلی چور پوری قوم کے چور ہیں،بجلی چوری کرنا قانونی جرم ہے جن کیخلاف کارروائی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار لیسکو سب ڈویژن مانگامنڈی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او تیمور عالم نے سینئر صحافی صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس،اور ترجمان پریس کلب ذیشان بھٹی سے اپنے دفتر میں چارج لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جون کلوزنگ کا مہینہ ہیں جون کے فوری بعد بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔ علاقے میں بجلی چوری کرنے والے والے صارفین کو جلد بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ انہیں پابند سلاسل کیا جائے گا ۔لیسکو احکام نے مجھے مانگامنڈی سب ڈویژن کے علاقے سے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے لگایا ہے ۔انشاءاللہ اگلے چند روز میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔صارفین کو اگر لسیکو مانگامنڈی کے اہلکاروں کی طرف سے کوئی شکایات ہے تو انکے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔عملہ کی کوتاہی کرپشن یا صارفین سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کرونگا آفس کا عملہ دفتر آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں یا پھر محکمانہ سزائیں بھگتے کیلئے تیار رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes