جے پور جیل میں پاکستانی قیدی کی شہادت، پاکستان کا اظہار تشویش

Published on February 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) بھارت کے شہر جے پور کی جیل میں پاکستانی قیدی کی شہادت کے واقعہ پر پاکستان نے اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارت سے جواب مانگ لیا ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے رابطہ کر کے قیدی شاکر اللہ کو قتل کیے جانے کی خبروں پر تشویش ظاہر کی اور واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی سیاحوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔خیال رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کےلیے جیل میں قید پاکستانی شہری کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ جاں بحق ہونے والا قیدی شکور اللہ سیالکوٹ کا رہائشی تھا اور جے پور میں 2017ء میں دہشت گردی سے متعلق ایک کیس میں عمر قید کاٹ رہا تھا۔ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کے باعث پاکستانی شہری کو سر میں شدید زخم آئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شکور اللہ جیل میں جاں بحق ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes