ڈپریشن دماغی امراض انسان کی صحت کو تباہی کے دہانے پر لے جاتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر قمر تبسم

Published on June 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

جہانیاں(یواین پی) ذہنی صحت درحقیقت جسمانی صحت کے طور پر اتنی ہی اہم ہےجس طرح ہم تندرست رہنے کے لیے اپنے جسم کا خیال رکھتے ہیں ڈپریشن دماغی امراض انسان کی صحت کو تباہی کے دہانے پر لے جاتے ہیں اسی طرح متوازن اور بھرپور زندگی کے لیے اپنی ذہنی تندرستی کو ترجیح دینا بہت ضروری ہےدماغی صحت ہماری مجموعی بہبود اور معیار زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جب ہم ذہنی طور پر صحت مند ہوتے ہیں، تو ہم تناؤ سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر قمر تبسم نے جہانیاں ہومیو پیتھس کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اچھی ذہنی صحت جسمانی صحت کو بڑھا سکتی ہے اور بیماریوں سے صحت یاب ہونے کی ہماری صلاحیت کو بہتر بنا سکتی ہے ہومیو پیتھی میں اس کا شاندار علاج موجود ہے نکس وامیکا اہم میڈیسن ہےاس کے استعمال سے دماغی امراض سے چھٹکارہ حاصل کر کے خوشحال زندگی گزاری جا سکتی ہے اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر غلام فرید مدنی صدر اسحاق سمرا ڈاکٹر عرفان شاہین ڈاکٹرعمران مرزا ڈاکٹر عطا اللہ ڈاکٹر احسان قریشی ڈاکٹر حافظ عطالراحمن ڈاکٹر رانا سیلم ڈاکٹر مبشر ڈاکٹر آصف مرزا اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے اس لیکچر کا اہتمام چیئرمین جہانیاں ہومیو پیتھس ڈاکٹر غلام فرید مدنی نے کیا تھا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题