حکومت سندھ کے تعاون سے سمندری طوفان سے متاثر ہونے والوں کے لیے ایک روزہ مفت کیمپ

Published on June 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)ڈائریکٹریٹ آف موبائل ڈانگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ھیلتھ کیئر سروسز کی جانب سے حکومت سندھ کے تعاون سے سمندری طوفان کے خطرے سے متاثر ہونے والوں کے لیے ایک روزہ مفت کیمپ لگایا گیا ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کیٹی بندر کے قریب ڈائریکٹوریٹ آف موبائل ڈائگانسٹک اینڈ ایمرجنسی ھیلتھ کیئر سروسز کی جانب سے اور حکومت سندھ کے تعاون سے سمندری طوفان سے نقل مکانی کرکے اپنے گھروں کو واپس پھنچنے والے متاثرین کے لیے صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے مفت کیمپ لگایا گیا یہ کیمپ ڈاکٹر خانسا ضمیر ڈائریکٹر کی نگرانی میں قائم کیا گیا جس میں متاثر ہونے والے مرد خواتین بچوں کا علاج ماھر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نگرانی میں کرکے ای سی جی الٹراساؤنڈ ایکسرے سمیت مختلف بیماریوں کا علاج اور ٹیسٹ بھی کئے گئے اور مفت ادویات بھی مہیا کی گئیں اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف موبائل ڈائگانسٹک اینڈ ایمرجنسی ھیلتھ کیئر سروسز ڈاکٹر خانسا ضمیر نے بتایا کہ حکومت سندھ کی دی گئی خاص ہدایات پر ٹھٹھہ ضلع سمیت سجاول اور بدین ضلعوں کے ساحلی علاقوں کے متاثرین کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز فزیشنز بیجھے گئے جنہوں نے متاثرین کا مفت علاج کیا اور ادویات بھی مہیا کیں اور الٹراساؤنڈ ایکسرے اور مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی بالکل مفت کئے انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں انکو صحت کی سہولیات مہیا کرتے رہیں گے اس موقع پر محمد سلیم کچھی اور دیگر نے اپنی خدمات بھی سر انجام دیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy