ساہیوال کول پلانٹ سے 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی چوہدری خالد حسین باٹھ

Published on June 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

4

ہارون آباد(یواین پی)نندی پور کی پہلی ٹربائن سے ریکارڈ مدت میں بجلی کی پیدوارا کے حصول اور ساہیوال کول پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے سمیت بجلی کی پیدوارا کے لیے مثال پراجیکٹس پر کام کا آغاز میاں برداران کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جذبہ اور ولولے کے ساتھ کاربند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ساہیوال کول پلانٹ سے 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی منزل کی جانب حکومتی سفر کی کامیابی کی جھلک ملتی ہے میاں شہبازشریف ریکارڈ مدت میں منصوبہ جات مکمل کر کے عالمی ریکارڈ مدت میں ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے یہ بات واضع ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری خالد حسین باٹھ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ماضی کی نسبت کم ہے اور یہ میاں برادران کے وژن کا ثبوت ہے کہ وہ پسماندہ اور دوردراز علاقہ جات کے عوام کوسب سے پہلے ریلیف فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت کامیابی سے پوری کرے گی اور کوئی بھی سازش اس کا راستہ نہیں روک سکے گی ۔جمہوریت اور جمہوری اقدار کے لیے میاں برادارن کی قربانیاں اوربے مثال کام تاریخ کا انمول باب ہے ۔اور پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری کے لیے مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنان کے جذبے آج بھی جوان ہیں اور انہی جذبوں کی بدولت جمہوریت پر آنچ نہیں آسکتی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy