بھارت سے آۓ ہوۓ 4 سو سے زاٸد سکھ یاتریوں کا فاروق آباد گوردوارہ سچا سودا کا دورہ

Published on June 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی ) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 184 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آۓ ہوۓ 4 سو سے زاٸد سکھ یاتریوں نے فاروق آباد گوردوارہ سچا سودا کا دورہ کیا ۔گوردوارہ پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ۔سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سچا سودا میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی ان کے کھانے پینے سمیت میڈیکل کیمپ کے بھی انتظامات کیے گیے تھے۔ سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات کی اداٸیگی کے بعد واپس گوردوارہ جنم استھان ننکانہ چلے گیے۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان میں سہولیات کی فراہمی اور مذہبی مقامات کی شاندار دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy