سب مل کر آئین اور آئینی اداروں کا دفاع کریں گے،خواجہ آصف

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی)قومی اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر سے قومی سلامتی کے ادارے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان اقتدار کے لئے منتیں ترلے کرتے رہے اب اداروں کو گالیاں دے رہے۔ اداروں کی تقسیم و توہین کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ سب مل کر آئین اور آئینی اداروں کا دفاع کریں گے۔ عمران خان انا پرست اور بیماری ہے، ہماری حکومت امپورٹڈ نہیں، عمران خان امپورٹڈ ہے، عمران خان کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، باہر سے 200 ارب ڈالر لاکر قرض خواہوں کے منہ پر مارنے اور عوام کا دکھ درد بانٹنے کے حوالے سے اپنی کارکردگی جلسوں میں عوام کو بتانی چاہیے، عمران خان کا تکبر اور اپنے ارکان اور اتحادیوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ ان کی حکومت گرانے کے لئے ہمارے لئے مددگار ثابت ہوا، ہمیں پارلیمنٹ سمیت تمام آئینی اداروں کا وقار بحال رکھنا ہے۔ پیرکو ایوان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے آئینی اداروں نے واشگاف الفاظ میں یہ بات کی کہ آئین ملک کی مقدس دستاویز ہے اور پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy