تمباکو کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران 203 فیصد اضافہ

Published on July 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تمباکو کی قومی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران 203 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2023 کے دوران برآمدات کی مالیت1271 ملین روپے تک پہنچ گئیں جبکہ مئی2022 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 625 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی 2022 کے مقابلہ میں مئی 2023 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 203فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题