امریکی صدر کا دورہ بھارت، سول نیوکلیئر معاہدے پراہم پیشرفت کا امکان

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

123نئی دہلی (یو این پی) امریکی صدر باراک اوبامہ کے دو روزہ دورہ بھارت پر دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ سول نیو کلیئر معاہدے پر مزید پیشرفت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2008 میں امریکہ اور بھارت کے مابین سول نیوکلیئر معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق امریکی کمپنیاں بھارت کو ایٹمی اشیاءبرآمد کر سکتی ہیں تاہم کچھ عرصے نے امریکی اداروں کو اس بات پر تشویش ہے کہ بھارت یہ واضح کرے کہ یہاں بھیجے جانے والی نیوکلیئر برآمدات کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر اور بھارتی حکومت اس معاملے پر تین بار اہم ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ تاہم اس بار توقع کی جا رہی ہے کہ معاہدے کے تکنیکی اور انتظامی معاملات طے پا جائیں گے جس کے بعد بھارت میں امریکی طرز کے ایٹمی پلانٹس لگانے کیلئے کوئی مشکل حائل نہ رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题