حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔خرم دستگیر

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

3
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو توانائی بحران سے نکالنے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں پرعزم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہو رہے ہیں اور اس حوالہ سے ملک میں سازگار ماحول قائم ہو رہا ہے۔ خرم دستگیر نے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes