فیصل آباد،کرنٹ لگنے کے واقعات میں 12سالہ لڑکے سمیت 2نوجوان لقہ اجمل بن گئے

Published on July 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)کرنٹ لگنے کے واقعات میں 12سالہ لڑکے سمیت 2نوجوان لقہ اجمل بن گئے پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں‘باوا چک سمانہ پل کے قریب پکوڑے سموسے کی دکان پرکام کرنیوالا 531گ ب سمندری کا رہائشی 30سالہ بلال ولد مزمل دکان کی چھت پر گیا جہاں پرہائی وولٹیج تاروں کے چھونے سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے گرپڑا‘ بلال کو ہسپتال لارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگیا جبکہ ترکھانی کے علاقہ 219گ ب کا رہائشی 12سالہ عبدالرحمن گھرکی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی تاروں کوچھونے سے بجلی کا جھٹکا لگا اوروہ موقع پر ہی دم توڑگیا تاہم پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog