ایشیاکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

Published on July 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

لاہور(یو این پی)اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان 4 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں ایک سپر فور مرحلے کا میچ بھی شامل ہے۔ ملتان میں ایک اور لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشراف کے علاوہ سابق کپتان وقار یونس، محمد حفیظ، وہاب ریاض سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ 15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا ہونا خوش آئند ہے۔تقریب میں ایشیا کپ 2023ء کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ ایونٹ میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کینڈی میں مد مقابل ہونگے۔پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچی تو ایک اور مقابلہ ہوگا اور دونوں ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی تو اس ایونٹ میں تین بار مد مقابل آئیں گی۔ایونٹ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy