کسی بھی سیاسی جماعت کا قائد پارلیمانی پارٹی کا بھی سربراہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان

Published on July 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اداروں کی مداخلت سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، اس معاملے کو فوری عدالت لے جانا باعثِ تشویش ہے۔صدر پی ڈی ایم نے کہا: ’اتحادی جماعتوں نے اس حوالے سے آئینی اور قانونی ماہرین کو ہدایات جاری کی ہیں، دستور سازی اور دستور کی بقا کے لیے جدوجہد ہمیں ورثے میں ملی ہے، انصاف کے تقاضوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے‘۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں عام آدمی بھی تعجب میں ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کا قائد پارلیمانی پارٹی کا بھی سربراہ ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes