لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش

Published on July 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

لاہور(یو این پی)پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک زیادہ سے زیادہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی اور چناب میں طغیانی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔لاہور میں مون سون کی آمد پر بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، بادل گرجے اور پھر خوب برسے بھی، ہوائیں چلنے کے باوجود شہر میں شدید حبس برقرار رہا، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا رواں سلسلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے اوجھ سے دریائے راوی میں 180000 ہزار کیوسک پانی کی ترسیل ہوئی، دریائے توی کے مقام سے 150000 ہزار کیوسک پانی دریائے چناب میں شامل ہوگا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی اور چناب سے منسلک اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes