امتحان میٹرک (اول)سالانہ 2023ء کے نتائج کا اعلان31جولائی کو ہو گا

Published on July 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر وچیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادسلوت سعید کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس نہم‘ دہم و کمپوزٹ (اول) سالانہ 2023ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ31 جولائی کو 10 بجے دن کیا جائے گا۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن کے مطابق نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے۔ سی ڈیز کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ 28 جولائی 2023ء تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آباد اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی۔ سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ امتحان میٹرک کلاس نہم‘ دہم وکمپوزٹ (اول) سالانہ 2023ء کے نتائج کی سی ڈی31 جولائی 2023ء کو صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes