بلاول بھٹو کا افطار ڈنر،مریم نواز سمیت اہم رہنماؤں کی شرکت

Published on May 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزازمیں افطار ڈنر سیاسی ایونٹ بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے زرداری ہاؤس میں ہونے والے افطار ڈنر میں شرکت کی۔آصف زرداری سمیت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمان بھی ایونٹ میں موجود تھیں۔ن لیگ کا وفد مشاورتی اجلاس کے بعد زرداری ہاؤس پہنچا۔ مریم نواز ،ایاز صادق ، شاہد خاقان عباسی ،حمزہ شہباز،خواجہ آصف اور پرویز رشید لیگی وفد کا حصہ تھے۔حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو پُر جوش انداز میں گلے ملےاسفندیار ولی ناسازی طبیعت اور محمود اچکزئی فلائٹ نہ ملنے کے باعث افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题