وزیر اعظم کا تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کا عزم

Published on July 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔شہباز شریف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی اور تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی اور اس شیطانیت کو رکوانے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار کی نہیں دنیا کو مستقل آزار دینے کی آزادی ہے، واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہے کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا ، شیطان کے پیرو کار اُس کتاب کی بے حرمتی کررہے ہیں جس نے انسانوں کوعزت ، حقوق اور راہنمائی دی۔ان کا کہنا ہے کہ مذہبی جذبات بھڑکانے، اشتعال انگیزی، دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے کا یہ رویہ دنیا کے امن کے لئے مہلک ہے۔ یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں، یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy