صوبہ جیانگ شی میں چینی طرز کی جدیدکاری کا نیا باب رقم کیا جائے، چینی صدر

Published on October 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) حالیہ دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ جیانگ شی کے جیوجیانگ، جنگ ڈن زن اور شانگ راؤ سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کیا۔ 13 تاریخ کی صبح ، شی جن پھنگ نےجیانگ شی کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹس سنیں ، اور جیانگ شی کی مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کی توثیق کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جدید صنعتی نظام تشکیل دینے کے لئے ضروری ہے کہ قومی اسٹریٹجک سائنسی و تکنیکی وسائل کو فعال طور پر بروے کار لاتے ہوئے متعدد کلیدی بنیادی ٹکنالوجیوں کے حصول میں پیش رفت کی جائے اور متعدد ہائی ٹیک صنعتیں تخلیق کرتے ہوئے ملک میں ایک بااثر صنعتی کلسٹر تشکیل دیا جائے۔ہمیں فعال طور پر ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کے انضمام کو فروغ دیتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دینا چاہیئے. ہم ماحولیاتی ترجیحات اور سبز ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے جامع سبز تبدیلی کو آگے بڑھائیں گے۔ شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ عوام تک اصلاحات اور ترقی کے ثمرات پہنچانااور انہیں خوش حال زندگی فراہم کرنا ، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کا بنیادی ہدف ہے۔صوبہ جیانگ شی کو ملک کے دیگر علاقوں بلکہ بیرونی دنیا کے لیے اپنے کھلے پن کے معیار میں بہتری سے کھلے پن کے ذریعے ترقی کو فروغ دینا چاہیئے اور ملک کے نئے ترقیاتی ڈھانچے میں فعال طور پر شمولیت سے کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ہمیں ماحولیاتی اور روایتی زرعی خوبیوں سے فائدہ اٹھا کر صوبہ جیانگ شی کو اعلیٰ معیار کی زرعی اور ضمنی مصنوعات کی علاقائی پیداوار اور رسد کی بنیاد بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ساتھ ساتھ اہم شعبوں میں اصلاحات کو گہرا کرتے ہوئے اور کاروباری ماحول کی تعمیر کو مضبوط بناتے ہوئے نجی سرمایہ کاری کے لئے مارکیٹ تک رسائی کو منظم طریقے سے بڑھانا ہوگا اور نجی معیشت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题