جھنگ ،سب ڈویژن شفقت شہید کی محکمانہ غفلت کرنٹ لگنے سے دوجانور جاں بحق

Published on August 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

UNP
جھنگ(یواین پی)سب ڈویژن شفقت شہید کی محکمانہ غفلت کرنٹ لگنے سے دوجانور جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن شفقت شہید کے علاقے چک کوڑیانہ جنوبی بستی نور محمدآباد میں کئی روز سے کھمبا شارٹ سرکٹ تھا جس کے بارے میں محکمہ کو کئی بار شکایت کی گئی پر ملازمین کی طرف سے سستی برتی گئی جو کہ غریب شخص کے دوجانور کی جان لے گئی۔ظہور نامی شخص کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے کھڑے پارنی میں کرنٹ آگیا جب اس کے جانور پانی میں داخل ہوئے تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔اہل علاقہ کاکہنا تھا کہ اگر جانور نہ ہوتے تو لاعلمی میں جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا جس کی وجہ سے محکمہ ہرزہ سرائی اور ہٹ دھرمی ہے ان کا کہنا تھا کہ جھنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں لیکن محکمہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے یاد رہے کہ پہلے بھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 4قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题