فیصل آباد، ڈاکوؤں کے مسلح گروہ نے تاجر کو 4ساڑھے لاکھ روپے کی رقم سے محروم کردیا

Published on July 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد میں ڈاکوؤں کا مسلح گروہ تاجر سے دن دیہاڑے 4لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تاجر ارشد علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ میڈیکل کا کاروبار کرتا ہے، چناب کلب چوک میں ادویات فروخت کر کے رقم لے کر گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور سڑک پر گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی، تاحال ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题