راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کی سفری سہولت کے میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 940)      No Comments

images
اسلام آباد (یو این پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کی سفری سہولت کے میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، تاحال منصوبے پر 5 ارب 72 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں، میٹرو بس منصوبہ پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں مجموعی طور پر 5 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے ہیں جس کی تکمیل سے جڑواں شہروں کے ہزاروں مسافروں کو روزانہ فائدہ ہو گا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے منصوبے پر 19 ارب 37 کروڑ روپے خرچ کئے جانے ہیں اور 16 مئی تک آر ڈی اے منصوبے پر 3 ارب 93 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔ اسلام آباد کے حصے پر 24 ارب 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سی ڈی اے کی طرف سے منصوبے پر ایک ارب 79 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ یہ ٹرانسپورٹ منصوبہ دونوں شہروں کے مابین ساڑھے 22 کلو میٹر پر تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا 8.6 کلو میٹر حصہ راولپنڈی اور 13.9 کلو میٹر حصہ اسلام آباد میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 44 ارب 21 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہریوں کو اوپن ٹرانسپورٹ سروس کا معیاری اور مربوط نظام ملے گا جو اس سے پہلے موجود نہیں تھا اور شہری غیر معیاری منی بس ٹرانسپورٹ پر سفر پر مجبور تھے۔ دونوں شہروں میں منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کام زور و شور سے جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes