اصغرخان کیس، نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت،سماعت 12 جون تک ملتوی

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اصغر خان کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اصغر خان کیس کی دوبارہ سماعت کی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نوازشریف کاپتہ چلا ،کدھر ہیں؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل پتہ کرنے گئے ہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگرنوازشریف نہیں آناچاہتے تووکیل آجائے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوازشریف اپنی نمائندگی کیلئے وکیل کا بندوبست کررہے ہیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وکیل کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے اصغرخان کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题