ضلع اوکاڑہ کے دونوں دریاؤں پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں ظفر اقبال

Published on July 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تاحال جاری۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دونوں دریاؤں کے 11 مختلف مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دریائے ستلج پر 8 مقامات پر جبکہ دریائے راوی کے 3 مقامات پر ریسکیو پوسٹیں قائم ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں 14 کشتیوں اور 40 سے زائد ریسکیورز کے ساتھ فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ دریائے ستلج پر 10 کشتیاں جبکہ دریائے راوی پر 4 کشتیوں کی مدد سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دونوں دریاؤں پر اب تک 4258 سے زائد افراد کو مال و مویشیوں سمیت سیلابی پانی سے متاثرہ مقامات سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ جبکہ 2791 سے زائد افراد کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرِ نگرانی دونوں دریاؤں پر فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دریائے ستلج پر ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا جبکہ دریائے راوی پر ہیڈ بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog