ٹھٹھہ سے کراچی تک تعمیر کے کام میں سُست روی کے سبب آئے روز قومی شاہرہ بلاک ہونا معمول بن گیا

Published on April 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ سے کراچی تک نےْ سر تعمیر کے کام میں سُست روی کے سبب آئے روز قومی شاہرہ بلاک ہونا معمول بن گیا، کئ کئ گھنٹے روڈ بلاک ہونے کی صورت میں مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، آدھے گھنٹے کا راستہ روڈ کی تعمیرکے باعث ایک سے ڈیرھ گھنٹے میں تحہ ہونے لگا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی، اس سلسلے میں ٹھٹھہ ضلع میں ٹھٹھہ سے کراچی روڈ کے نےْ سرے سے تعمیر کے سُستی سے کام چلنے کے باعث قومی شاہراہ کئ کئ گھنٹے بلاک رہنے لگی ،مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تعمیر کے کام کو مختلف ٹھیکیداروں میں تقسیم کرنے کے بعد روڈ پر گاڑیوں کا دھول مٹی کے باعث حادثات معمول بن گےْ، جبکے دوسری جانب ذراےْع کے مطابق ضلعی انٹظامیہ کی جانب سے اس روڈ پر ٹریفک پولیس کو صرف لوڈنگ گاڑیوں سے بتھہ لینے کے لےْ کھڑا کیا گیا ہے ،یادرہے کے گذشتہ ایک سال سے بھی اوپر کا عرصہ گزرنے کے باوجود روڈ کی ایک ساےْڈ کا کام بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے،اس سلسلے میں ٹھٹھہ ضلع کے سیاسی،سماجی مذہبی رہنماہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے اس روڈ کی تعمیرکی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوےْ کہا ہے کے یہ واحد روڈ ہے جو بدین ،سجاول اور ٹھٹھہ کو کراچی سے ملاتا ہے جس کے کام میں سُستی کے سببان اضلاع کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمینٹ کی جانب سے سندھ سائیکلنگ ایسوسیئشن کے تعاون سے اس ریس کا انعقاد
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمینٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس کا قافلہ تقریبا 1500 کلومیٹر کا فاصلہ تہہ کرتے ہوئے 15۔ اپریل 2017ع (بروز ہفتہ) کو بدین اور سجاول سے ہوتے ہوئے ٹھٹھہ پہنچے گا جس کا ضلعی اسپورٹس، تعلیم و دیگر محکموں کے افسران کی جانب سے درگاہ بابو شاہ بودلو بائی پاس پر 12۔30 بجے دوپہر کو شاندار استقبال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمینٹ کی جانب سے سندھ سائیکلنگ ایسوسیئشن کے تعاون سے اس ریس کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس ریس میں صوبہ سندھ سے تقریبن 80 سے زائد سائکلسٹ شریک ہیں جبکہ ریس تقریبن 1600 کلومیٹرز پر مبنی ہے جس کی شروعات 2۔ اپریل 2017ع کو ضلع گھوٹکی سے ہوئی اور اختتام 16۔ اپریل 2017ع کو کراچی میں ہوگا۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ ٹوئر ڈی سائیکل ریس کی آمد 15۔ اپریل 2017ع کو ٹھٹھہ میں ہوگی اور دوسرے روز 16۔ اپریل 2017ع کو صبح 8۔ بجے آخری مرحلے کیلئے کراچی روانہ ہوگی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes