اوکاڑہ فوڈ اتھارٹی کی کاروائی جعلساز مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب

Published on August 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

وکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے رینالہ خورد اوکاڑہ میں دودھ بردار گاڑی پکڑ لی۔ویجیٹبل اور کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کیا گیاتھا۔ہزاروں لٹر جعلی دودھ تیار کر کے شہر بھر میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لٹر زہریلا دودھ موقع پر تلف کر دیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کی چیکنگ کےلیے شہر کے داخلی،خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلسازی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes