وزیر اعظم نواز شریف کل (ہفتہ ) کو لندن سے پاکستان آئیں گے

Published on July 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

04
اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم نواز شریف کل (ہفتہ ) کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے ڈاکٹروں کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد وزیرا عظم نواز شریف کل ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے ۔ ان کے ساتھ انکی صاحبزادی مریم نواز ، بھائی شبہاز شریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی پاکستان آئیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد اب وزیرا عظم نواز شریف کل صبح فیملی کے ہمراہ لند ن نے پاکستان کیلئے روانہ ہو نگے ۔یاد رہے کہ نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے سلسلے میں لند ن میں مقیم ہیں اور انہوں نے عید بھی لندن میں ہی منائی ۔ وزیر اعظم کے ساتھ عید منانے کیلئے انکی صاحبزادی مریم نواز شریف ، بھتیجے اور خاندان کے دیگر افراد بھی لندن میں مقیم ہیں جو انکے ساتھ ہی کل پاکستان پہنچیں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题