ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس آج 4اگست کو منایا جارہا ہے

Published on August 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس 4اگست کو منایا جائے گااس موقع پر وطن عزیز میں امن و استحکام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خرج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔اس دن کی مناسبت سے پولیس فورس کی خدمات کے اعتراف میں ملک بھر میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیاہے۔یوم شہدائے پولیس ہر سال 4 اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme