آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published on October 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

 

باکو (یواین پی) آرمینیا کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنا وزن آذربائیجان کے پلڑے میں ڈال کر آذری قوم کے دل جیت لیے ہیں اور اب وہاں پاکستانی پرچموں کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے تنازع پر جنگ کئی ہفتوں سے جاری ہے اور عارضی جنگ بندی کے باوجود آرمینیا کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔پاکستان اور ترکی نے آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر آذربائیجان کی پہلے دن سے حمایت کررکھی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باکو کے گھروں کی بالکونیوں میں دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے تھے۔پاکستان کی حمایت کے بعد آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی تصدیق پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں آذری سفیر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میں لوگ ترکی اور پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستانی جھنڈوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں رہائشیوں نے اپنے گھروں کی بالکونیوں میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لگادیے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالکونیوں میں تینوں برادر اسلامی ملک پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے پرچم لگے ہوئے ہیں۔آذری سفیر نے تصویر کے ساتھ تینوں ممالک کے پرچم لگا کر ’مُکا‘ کا نشان (جس کا مطلب متحد) کے ہیں پوسٹ کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو نگورونو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش ہے، آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题