نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سیاسی نعرہ ’’گو نواز گو‘‘ اپنے حتمی انجام کو جا پہنچا

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)میاں نواز شریف کی بطور وزیر اعظم تاحیات نا اہلی کے بعد پاکستان کا مشہور ترین سیاسی نعرہ “گو نواز گو” اپنے حتمی انجام کو جا پہنچا ہے۔ اس سے قبل ماضی میں بھی “گو بی بی گو” اور “گو بابا گو” کے نعرے لگتے رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کی آمد کے بعد پاکستانیوں کا سب سے مشہور سیاسی نعرہ گو نواز گو ہی تھا۔ اور نواز لیگ کی مخالف جماعتوں جن میں پاکستان تحریک انصاف سرفہرست ہے نے سب سے زیادہ اس نعرے کو استعمال کیا، اور یہ نعرہ دنیا بھر میں مسلم لیگ نواز کے وزرا، اراکین پارلیمنٹ سمیت چھوٹے بڑے رہنماؤں کیلئے درد سر بن چکا تھا، ساتھ ہی ساتھ نواز لیگ کو سپورٹ کرنے والوں کیلئے بھی انتہائی تکلیف دہ تھا۔یونی و یژن نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسے ہر موقع پر استعمال کیا۔ اس پر گانے بنائے گئے، ویڈیوز بنائی گئیں، گوروں سے بھی گنوایا گیا۔ آج نوازشریف کی تاحیات نا اہلی کے بعد اب یہ نعرہ اپنے حتمی انجام کو جا پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اب ایک دوسرے کا مذاق اْڑاتے نظر آرہے ہیں کہ اب نواز شریف چلا گیا، اب برائے مہربانی پر کمنٹ میں “گو نواز گو” نہ تحریر کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy