کرپشن ختم کرکے دم لینگے ،شہباز شریف

Published on March 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

111
 لاہور  ( یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ایک رتی کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ کرپشن، نا انصافی، اور لوٹ مار ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ایوان اقبال لاہور میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر، اور ملک سے کرپشن، لوٹ مار اور تھانہ کچہری کا کلچر ختم کئے بغیر چین سے بیٹھنے والے نہیں۔ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ اگر کوئی ان پر کرپشن ثابت کر دے تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھہتر سال پہلے تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک پرچم تلیاکٹھے تھے مگر آج سب الگ الگ ہیں۔مشرف اور پرویز الٰہی دور کا باب پاکستان کا منصوبہ روک کر غریب عوام کے کروڑوں روپے بچائے۔تقریب کے آخر میں وزیر اعلی نے تحریک پاکستان میں کردار ادا کرنے والوں میں گولڈ میڈل تقسیم کئے اور پاکستان کا پرچم تھامے سب کے ساتھ ملکر ملی نغمہ گایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes